بابا جان
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - (پیار سے) باپ، چچا، دادا وغیرہ۔ عرض کی بابا نے بابا جان ایسا تو نہیں ہاں مگر ہے آج مجھ کو اک خیال جانفزا ( ١٩٢٥ء، نیستان، سیماب، ٥١ )
اشتقاق
فارسی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ پہلے اسم 'بابا' کے ساتھ 'جان' بطور کلمہ تعظیم آتا ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٤ء میں "نورتن" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر